سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے مہاکالیشور مندر میں درشن کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ عوام کافی سمجھدار ہے اور انہیں پتہ ہے کہ کون ٹائیگر ہے، ہاتھی ہے، چوہا ہے یا بلی۔ انہوں نے کہا کہ خود کو ٹائیگر کہہ کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔
ٹائیگر کہہ کرعوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا : کمل ناتھ - مالونچل
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے آج کہا کہ 'ٹائیگر' کہہ کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔
ٹائیگر کہہ کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا : کمل ناتھ
حال ہی میں بھوپال سفر کے دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا کا بیان 'ٹائیگر زندہ' سامنے آیا ہے اور اس کے بعد سے دیگر لیڈروں کا ردعمل سامنے آرہا ہے۔
کمل ناتھ آج ہی مالونچل کے ضلع دھار میں بدناور کی یاترہ پر پہنچے ہیں۔ انہوں نے یہاں بابا بیج ناتھ مہادیو کے درشن کئے ہیں۔