اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریلائنس جیو کا 28 روز کا مہینہ غیر قانونی - جیو کا 28 روز کا مہینہ غیر قانونی

ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو کے خلاف مدھیہ پردیش کے شہر ساگر کے وکیل نے کنزیومر فورم میں سرویسز میں کمی کا معاملہ دائر کیا تھا۔

ریلائنس جیو کا 28 روز کا مہینہ غیر قانونی، متعلقہ تصویر

By

Published : Aug 30, 2019, 3:14 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 8:57 PM IST

اس پر سماعت کرتے ہوئے کنزیومر فورم ساگر کی جانب صارف کے حق میں فیصلہ دیا۔

ریلائنس جیو کا 28 روز کا مہینہ غیر قانونی، متعلقہ ویڈیو
موبائل نیٹ ورک کمپنیاں من مانے طریقے سےصارفین سے پیسہ تو وصول کرتی ہیں، مگر سرویسز اپنی ہی شرطوں پر ہی دیتی ہیں۔اور ہم یہ سوچ کر ہی ٹال دیتے ہیں کہ اتنی بڑی کمپنی کا ایک صارف بھلا کیا کر سکتا ہے۔تاہم مدھیہ پردیش کے شہر ساگر کے ایک صارف کو جب تین ماہ کی ویلیڈیٹی کی بات کہ کر ریلائنس کے جی او نے محض 84 دنوں کا بیلنس دیا تو صارف نے جی او کی اس بات کو ناقبل قبول کرتے ہوئے اس معاملے کو صارف عدالت میں لے گیا۔جہاں عدالت نے صارف کی بات کو تسلیم کرتے ہوئے جی او کمپنی کو پھٹکار لگائی اور صارف راجکمار لاڈیا کو پانچ ہزار روپیہ ہرجانے کے طور پر دینے کو کہا۔یہ رقم بھلے ہی کمپنی کے لیے چھوٹی ہو اور صارف کے لیے یہ بڑی جیت ہے اور کمپنیوں کے لیے سبق ہے۔دراصل ساگرشہر کے رہنے والے راجکمار لاڑیا نے ریلائنس جی او کی سم خریدی تھی، جس میں انہیں میسج آیا کہ 399 روپیہ میں تین ماہ کا ریچارج ملے گا، جب انہوں نے میسج کروایا تو انہیں محض 84 دن کا میسج آیا۔ جس کے بعد انہوں نے کسٹمر کیئر سے بات کی تو وہاں سے جواب ملا کہ وہ تو 28 روز کا ہی مہینہ مانیں گے، جو سمجھ میں آیے وہ کریئے۔جس کے بعد انہوں نے صارف عدالت میں شکایت درج کرائی۔ شکایت میں کمپنی کے ذریعے 30 کی جگہ 28 دن کا ہی مہینہ مانا جانا 4 جی کو 2 جی سروس دینے کو سرویسز میں کمی بتایا گیا تھا۔جس پر صارف کنزیومر فورم ساگر کی جانب سے درخواست کنندہ کے حق میں حکم دیا اور ریلائنس جیو کمپنی کو چھ دن کی ریچارج قیمت 29 روپیے اور صارف کو پانچ ہزار روپیہ اور دو ہزار روپیہ دعوی اخراجات دینے کا حکم دیا۔
Last Updated : Sep 28, 2019, 8:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details