اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پرامن ریلی - بھوپال میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پرامن ریلی

بھوپال میں جمیعت علماء ہند کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سبھی مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی-

بھوپال میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پرامن ریلی
بھوپال میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پرامن ریلی

By

Published : Jan 7, 2020, 5:31 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مسجد عثمان کلیان نگر سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جمعیۃ علما ہند ضلع بھوپال کے صدر حافظ محمد اسماعیل بیگ اور جمعیت علمائے ہند مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون کی قیادت میں ایک عظیم الشان دستور بچاؤ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

بھوپال میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پرامن ریلی
ریلی میں سبھی مذاہب کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شریک ہو کر آپسی بھائی چارہ کا ثبوت دیا اور ریلی کو کامیاب اور پرامن بنانے میں بھر پور تعاون دیا- ریلی میں آئے مذہبی رہنماؤں نے شہریت ترمیمی قانون اور حکومت ہند کی ناانصافی اور جانبدارانہ رویے کی پرزور مخالفت کی-بتا دیں کہ جمعیت علماء ہند شروع سے ہی شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کر رہی ہے، ساتھ ہی جمعیت اس قانون کے خلاف دستخطی مہم بھی چلا رہی ہے۔ دستخطی مہم میں ایک لاکھ دستخط ہونے پر صدر جمہوریہ کو دستخط کے ساتھ میمورنڈم دیا جائے گا-

ABOUT THE AUTHOR

...view details