اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف کانگریس کا امن مارچ - قومی شہریت رجسٹر(این آر سی)کے خلاف

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)اور قومی شہریت رجسٹر(این آر سی)کے خلاف آج کانگریس کا امن مارچ وزیراعلی کمل ناتھ کی قیادت میں آج یہاں نکالا جائےگا،جس میں کانگریس سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے عہدے داروں کے ساتھ سماجی تنظیموں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف کانگریس کا شانتی مارچ
سی اے اے اور این آر سی کے خلاف کانگریس کا شانتی مارچ

By

Published : Dec 25, 2019, 2:56 PM IST

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)اور قومی شہریت رجسٹر(این آر سی)کے خلاف آج کانگریس کا ایک شانتی مارچ وزیراعلی کمل ناتھ کی قیادت میں آج یہاں نکالا جائےگا،جس سے کانگریس سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے عہدے داروں کے ساتھ سماجی تنظیموں کے نمائندے شامل ہوں گے۔
کانگریس کے ذرائع کے مطابق ’’آئین بچاؤ :نیائے شانتی یاترا‘کے طورپر یہ شانتی مارچ دارالحکومت کے ٹی ٹی نگر علاقے کے رنگ محل چوراہے سے شروع ہوگی،جو منٹوحال کے نزدیک گاندھی اسٹیچو پر ختم ہوگا۔اس میں کانگریس کے عہدے داروں اور کارکنان کے ساتھ دیگر سیاسی پارٹی کے عہدے داروں اور سماجی تنظیموں کے نمائندے حصہ لیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details