دو روزہ خصوصی اجلاس کے پہلے دن چیرمین این پی پرجاپتی نے شرما اور انجنا کے انتقال کی باضابطہ معلومات ایوان کو دی ۔
انہوں نے ایوان کی جانب سے دونوں کو خراج ِ عقیدت پیش کیا ۔اس کے علاوہ وزیر اعلی کمل ناتھ اور اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر گوپال بھارگو نے بھی مرحومین کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
دونوں رہنماؤں نے مرحومین کی سماجی اور سیاسی خدمات پر روشنی ڈالی ۔اس کے بعد مرحومین کے اعزاز میں دو منٹ کا مون رکھا گیا اور کارروائی کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دی گئی ۔
یہ خصوصی سیشن لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی جانب سے منظور آئین کے 126 ویں ترمیمی بل کی حمایت کے لیے منعقد کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایوان میں تجویز کل پیش کی جائے گی ۔ یہ ترمیمی بل قانون ساز ایوانوں میں ریزرویشن کی حد دس سال مزید بڑھانے کے متعلق ہے ۔