ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دھار میں مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے امجھیرا میں موجود تالاب کا پانی بھر گیا تھا۔ سردارپور گاؤں کے پاس مناور مانگود راستے پر بنی پل کے اوپر سے پانی بہہ رہا ہے۔
طغیانی کے درمیان پل پر پھنسی بس
مدھیہ پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹے سےہورہی بارش کے دوران ایک بس پل پر پھنس گئی۔ جس کے بعد مسافروں کو سخت مشکلات سے بس سے باہر نکالا گیا ۔
تیز بہاؤ کے بیچ پل پر پھنسی بس
بس میں پھنسے مسافروں کو مقامی لوگوں کی مدد سے ایک رسی کے ذریعہ ایک گھنٹہ تک چلے ریسکیو کے بعد صحیح سلامت باہر نکالا گیا۔
مسافروں کی پھنسنے کی اطلاع ملتے ہی ایک گھنٹہ بعد انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور مقامی رکن اسمبلی پرتاب گریوال بھی پہنچے۔
Last Updated : Aug 9, 2019, 7:50 PM IST