مدھیہ پردیش کے ضلع سیدھی سے ستنا جا رہی مسافروں سے بھری بس اچانک نہر میں گر گئی۔ بس میں 60 افراد سوار تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک 49 لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور سات افراد کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مذکورہ سانحہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے انتطامیہ سے مستقلرابطے میں ہیں، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' یہ انتہائی افسوسناک حادثہ ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کی جانیں ضائع ہوئیں، بچاؤ کا کام جاری ہے۔ کلکٹر، کمشنر، آئی جی، ایس پی، ایس ڈی آر ایف کی ٹیم اس سلسلے میں مصروف ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 'ہمارے بہن بھائی جو اس حادثے میں نہیں رہے، ان کے کنبہ کے افراد کو 5 لاکھ روپے امداد دی جائے، امدادی رقم فوری طور پر دی جائے گی۔ میری اپیل ہے کہ سب صبر کریں، غم کی اس گھڑی میں میں اور ریاست کے عوام آپ کے ساتھ ہیں۔'
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان وزیر داخلہ امت شاہ نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
امت شاہ نے اظہار افسوس کیا امت شاہ نے لکھا ہے کہ 'مدھیہ پردیش کے سدھی ضلع میں بس حادثہ بہت ہی افسوسناک ہے، میں نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے بات کی ہے۔ مقامی انتظامیہ امداد اور بچاؤ کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔