اردو

urdu

ETV Bharat / state

Khan Abdul Ghaffar Khan Welfare Society on Owaisi: 'اویسی بی جے پی کے منصوبہ بند طریقے سے کام کر رہے ہیں'

ریاست مدھیہ پردیش میں لالہ خان عبدالغفار خان ویلفیئر سوسائٹی کی جانب ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں اسدالدین اویسی پر سنگین الزامات لگائے- Press conference against Asaduddin Owaisi in Bhopal

By

Published : Jul 1, 2022, 7:14 PM IST

Press conference against Asaduddin Owaisi in Bhopal
بھوپال میں اسدالدین اویسی کی مخالفت میں پریس کانفرنس

بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کی تنظیم لالہ خان عبدالغفار خان کے صدر غازی عبد الصمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی صوبے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے منصوبہ بند طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ بھوپال کے دورے کے دوران اویسی مسلسل کانگریس پارٹی پر تنقید کررہے ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف کچھ بھی کہنے سے گریز کررہے ہیں- اسد الدین اویسی نے شہر کے مسلم سیاست دانوں اور یہاں کے علمائے کرام پر بھی سوالات اٹھا کر شہر کو رسوا کیا ہے۔

بھوپال میں اسدالدین اویسی کی مخالفت میں پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ اسد الدین اویسی نے اپنے جلسے میں شہر کے علماء، سیاست داں اور سماجی کارکنان پر بھی نکتہ چینی کی۔ ہم اسدالدین اویسی کی معلومات میں اضافہ کردیتے ہیں کہ بھوپال شہر میں پیر سید میاں سے لے کر مفتی عبدالرزاق تک کی خدمات انہیں شاید معلوم نہیں ہے۔ شاید انہیں یہ نہیں معلوم کہ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت میں کئی بڑے بڑے سیاستداں اور مجاہد آزادی گزرے ہیں جن میں خان شاکر علی خان، رسول احمد صدیقی، غفران الاعظم، عزیز قریشی، عارف عقیل اور عارف مسعود جیسے لوگوں کا نام شامل ہے۔

غازی عبد الصمد نے کہا کہ اسدالدین اویسی کی سیاست سے ہمیں اعتراض نہیں، ہماری مخالفت یہ ہے کہ وہ ملک میں مسلمانوں کو بانٹنے سے باز آئیں۔ اویسی بھارتیہ جنتا پارٹی کو فائدہ پہنچانے کا کام کررہے ہیں- اس موقع پر اعظم حفیظ نے کہا کہ اسدالدین اویسی صاف طور سے مسلمانوں کو بانٹ رہے ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو فائدہ پہنچا کر کانگریس پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں- انہوں نے کہا ہم اس طرح کے لوگوں کی پرزور مخالفت کرتے ہیں-

یہ بھی پڑھیں:Asaduddin Owaisi's visit to Bhopal:سیاسی استحکام کے بغیر ہماری آواز موثر ثابت نہیں ہوگی،اسد الدین اویسی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details