مدھیہ پردیش کے نیمچ شہر کے راجیو نگر میں تجاوزات کے خلاف ضلع انتظامیہ کے ذریعہ راجیو نگر بستی کو ناجائز قبضہ Illegal Occupation At Rajiv Nagar Basti بتاتے ہوئے تین روز قبل نوٹس جاری کر کے زمین کو خالی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی لیکن آج جب ضلع انتظامیہ کے لوگ کارروائی کرنے کے لیے پہنچے تو مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے راستہ جام کردیا۔ Neemuch Encroachment Issue
ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگوں کے سڑک پر اترنے پر انتظامیہ نے اپنی کارروائی کو تین دن تک کے لئے ملتوی تو کردیا ہے لیکن اسی کے ساتھ تین دن میں زمین خالی نہیں کرنے پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ بھی دیا ہے۔ Neemuch Encroachment Issue
وہیں مقامی لوگوں کے مطابق راجیو نگر کی بستی میں لوگ چالیس پچاس سال سے حکومت کے ذریعہ پٹے پر دی گئی زمین پر رہے ہیں اور اس طرح سے گھروں کے ساتھ مذہبی مقامات کو توڑنے کی کاروائی کو قبول نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب پی ایم نریندر مودی سے لیکر سی ایم شیوراج سنگھ یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے ہیں کہ سبھی کے سرپر آشیانہ حکومت کا عزم ہے۔ وہیں دوسری جانب حکومت کے ذریعہ پٹے پر چار پانچ دہائی قبل غریبوں کو دی گئی زمین کو نا جائز قبضہ بتاتے ہوئے انہیں گھر سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ Neemuch Encroachment Issue