اردو

urdu

ETV Bharat / state

Organized Free Medical Camp بھوپال میں مسلم طلبا کیلئے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام - بھوپال میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام

بھوپال کی سماجی تنظیم مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پرموشن سوسائٹی کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا،اس میڈیکل کیمپ میں ایسے مسلم طلبا جو مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں ان کی آنکھوں کا مفت چیک اپ کیا گیا۔

مفت میڈیکل کیمپ
مفت میڈیکل کیمپ

By

Published : Jan 29, 2023, 6:17 PM IST

مفت میڈیکل کیمپ

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی فعال تنظیم مسلم ایجوکیشن اینڈ پروموشن سوسائٹی کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ میڈیکل کیمپ خاص طور سے ان طلبا کے لئے لگایا گیا ہےجو مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں اور خاص طور سے وہ غریب طلباء جو اپنی پڑھائی تو کرتے ہیں لیکن پڑھائی کے دوران ا آنکھوں سے متعلق ہونے والی پریشانیوں کا علاج نہ کروانے کے سبب دیگر مرحلوں سے گزرتے ہیں۔ ان سب باتوں کا خیال رکھتے ہوئے اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پرموشن سوسائٹی سکریٹری ڈاکٹر ظفر حسن نے بتایا کہ آج کا دور موبائل کا دور ہے اور موبائل کا استعمال آج کے وقت میں بہت زیادہ ہو رہا ہے، چاہے وہ سوشل میڈیا ہو یا پھر ایجوکیشن کیلئے موبائل کا استعمال آج کے وقت میں بہت زیادہ کیا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پرموشن سوسائٹی مسلم طلباء کے فلاح کیلئے اس میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جو پوری طرح سے مفت ہے۔


واضح رہے کہ مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی 1983 سے ان مسلمان غریب طلبا کے لیے کام کرتی چلی آ رہی ہے جن میں صلاحیت تو ہے مگر سہولیات کے فقدان کے سبب وہ آگے نہیں بڑھ پاتے ہیں اور اپنی تعلیم کو چھوڑ کر دیگر کاموں میں لگ جاتے ہیں۔ انہی چیزوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پر مسلم سوسائٹی ان ضرورت مند غریب طلباء کے لئے وظائف، ان کی تعلیم کے لئے اسکول کی فیس، وقت پر کیریئر گائیڈینس کی کلاسز اور وہ اہل خانہ جو غریبی کے چلتے اپنے بچوں کو کتاب تک نہیں دل آپ آتی ہیں انہیں مسلم ایجوکیشن اینڈ پرموشن سوسائٹی مفت میں اسکول کی نصاب کی کتابیں بھی دیتی ہے۔
مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پرموشن سوسائٹی لمبے وقت سے ضرورت مند اور غریب طلباء کی مدد کرتی چلی آ رہی ہے یہی وجہ ہے کی یہاں سے مدد پانے والے کی ایسے طلبہ ہے جو آج اچھے مقام پر پہنچ کر اپنے اپنے ذرائع معاش سے جڑے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:Unani National Conference بھوپال کے سرکاری یونانی میڈیکل کالج میں دو روزہ قومی کانفرنس

ABOUT THE AUTHOR

...view details