بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر راجا پٹیریا کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں قابل اعتراض بیان دینے کے بعد وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا کہ انہوں نے راجا پٹیریا کا بیان سنا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مہاتما گاندھی کی کانگریس نہیں ہے۔ یہ کانگریس اٹلی کے مسولینی کی ذہنیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر نے وزیراعظم کے خلاف انتہائی قابل اعتراض بیان دیا ہے۔ وہ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو اس معاملے میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔ Raja Pateriya Statement on PM Narendra Modi
پیٹریا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ پی ایم مودی کے بارے میں مبینہ قابل اعتراض اور اشتعال انگیز الفاظ بولتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس سے پہلے کانگریس کے سینئر لیڈر راجا پٹیریا کا یہ بیان سامنے آ یا ہے۔