اردو

urdu

ETV Bharat / state

مٹکی پھوڑ پروگرام کے دوران ایک شخص ہلاک - One person was killed and another was injured when his earthen vessel was burnt at various places on the night of his birth in Ratlam district of Madhya Pradesh.

ریاست مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں جنم اشٹمی کی رات الگ الگ مقامات پر مٹکی پھوڑنے کے دوران توازن بگڑنے سے ایک شخص کی گرنے سے موت ہوگئی جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

مٹکی پھوڑ پروگرام کے دوران ایک شخص ہلاک

By

Published : Aug 25, 2019, 2:32 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 5:20 AM IST

الگ الگ ایسے ہی معاملوں میں چار دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ اس میں سے دو کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق شیوگڑھ تھانہ علاقے کے گرام ٹانکیاپاڑا کے بس اسٹینڈ پر جنم اشٹمی تہوار کے موقع پر مٹکی پھوڑنے کا پروگرام رکھا گیا تھا۔ رات تقریباً 12 بجے بڑی تعداد میں لوگ پروگرام میں شامل تھے۔ اس دوران نوجوانوں کا گروپ مٹکی پھوڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ساتھیوں کے کندھوں پر سب سے اوپر مانگی لال نام کا شخص چڑھا ہوا تھا۔ جس کی عمر 40 سال تھی۔ توازن بگڑنے سے گر گیا۔ اس کے سر میں شدید چوٹ آئی۔ اسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔
اسی طرح گرام راودیا میں یش پال، گرام گینی میں نارائن اور گرام پالنا میں چھوگا لال بھی مٹکی پھوڑنے کے دوران گرنے سے زخمی ہوگیا۔ جواہر نگر کے رہنے والے راکیش کو بھی گرنے سے چوٹ آئی ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 5:20 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details