اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاڑیوں کےتصادم میں ایک شخص ہلاک - دہوتا گھاٹ پر ایک بے قابو ٹرک

ٹرک اور کار کے درمیان تصادم میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے جبکہ چھ افراد اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔

accident
accident

By

Published : Jul 10, 2020, 5:04 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سیہور میں ٹرک۔کار کے درمیان تصادم میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے جبکہ نصف درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق شاہ گنج تھانہ حلقے کے دہوتا گھاٹ پر ایک بے قابو ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی۔

ٹکر کے بعد ٹرک بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گیا۔ اس حادثے میں ڈوبی موضع کے باشندے نیلیش کی جائے حادثہ پر موت ہو گئی جبکہ نصف درجن افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد بھوپال ریفر کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ آج نیلیش کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرکے اس کے اہل خانہ کو سونپ دیا گیا ہے۔

بھارت میں سڑک حادثوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، حادثوں کی سب سے بڑی وجہ سڑکوں کی خستہ حالی ہے، وہیں دن بہ دن سڑکوں پر گاڑیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
سپریم کورٹ کا اسکول فیس سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرنے سے انکار
'نہ جانے کتنے سوالوں کی آبرو رکھ لی'

ان سب وجوہات کی وجہ سے ہر برس لاکھوں افراد کی جانیں جاتی ہیں۔ دنیا کے باقی ممالک کے مقابلے بھارت میں سب سے زیادہ سڑک حاثے پیش آتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details