کورونا وائرس کی وبا کے چلتے جس طرح سے ریاست کے رہنے والے یومیہ مزدور جو باہر کام کیا کرتے تھے ان کے لیے 'ون نیشن۔ ون راشن' اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔
اس اسکیم کے تحت25 ہزار راشن کی دکانوں کو آٹو موڈ پر لیا جا چکا ہے۔ وہیں اس اسکیم کے تعلق سے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے دوسری ریاستوں میں جو مزدور ابھی بھی ہیں ان سے اس تعلق سے بات کی ہے، اس میں 19 ریاستوں کو شامل کیا گیا ہے اور جو یومیہ مزدور جس ریاست میں کام کر رہا ہے انہیں وہاں کی حکومت 'ون نیشن۔ون راشن' اسکیم کے تحت سستا راشن مہیا کروائے گی۔