اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Road Accident رائسین میں دھند کے باعث حادثہ، ایک کی موت - مدھیہ پردیش میں سڑک حادثہ

مدھیہ پردیش کے رائسین میں بدھ کی صبح سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں ایک نوجوان کی موقعے پر ہی موت ہو گئی۔ Road Accident in Madhya Pradesh

رائسین میں دھند کے باعث حادثہ، ایک کی موت
رائسین میں دھند کے باعث حادثہ، ایک کی موت

By

Published : Jan 4, 2023, 12:23 PM IST

رائسین: ریاست مدھیہ پردیش کے رائسین ضلع میں آج صبح دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ایک زبردست سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ رائسین اور بھوپال روڈ پر دیوان گنج کے قریب ایک ماروتی وین اور ٹرک کی ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے چار کو بھوپال ریفر کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امرت مینا سڑک حادثہ میں زخمی مریضوں کی حالت دیکھنے ضلع اسپتال پہنچے۔ زخمیوں میں سے تین خواتین، دو بچے اور ایک بزرگ ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ One Died in Raisen Road Accident

واضح رہے کہ 22 دسمبر 2022 کو مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع ہیڈکوارٹر کے نزدیک چندن گاؤں میں ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار دو لوگوں اور ایک پیدل چلنے والے شخص کو کچلنے کے بعد ایک کار کو ٹکر مار دی تھی۔ حادثے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوتوالی تھانہ علاقہ کے چندن گاوں کے قریب کل دیر رات ریت سے بھرا ایک ڈمپر ڈیوائیڈر توڑتے ہوئے دوسری طرف جارہے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد اور پیدل جارہے ایک شخص کو کچلنے کے بعد کچھ فاصلے پر کار سے ٹکرا گیا۔ Car hit by dumper in Chhindwara

ABOUT THE AUTHOR

...view details