ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے تاریخی شاہجھانی پارک میں وزیر شہری ترقیات جے وردھنے اور مرکزی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں پروگرام منعقد کیا گیا۔
بھوپال: شاہجہانی پارک کو سنوارنے کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان - وزیر شہری ترقیات جے وردھنے کی خبر
مدھیہ پردیش کے بھوپال میں واقع تاریخی شاہجھانی پارک کو ایک کروڑ کی لاگت سے سنوارا جائے گا، ساتھ ہی گوشت کی دوکان کی تعمیر کی جائے گی جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔
شاہجہانی پارک کو سنوارنے کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان
اس پروگرام میں گیس متاثرین کے خدمتگار عبدالجبار کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے وزیر شہری ترقیات جے وردھنے نے شاہجہانی پارک میں گندے پانی کی صفائی کے پلانٹ کو لگانے کے منصوبے کو خارج کر دیا اور پارک کو ایک کروڑ کی لاگت سے سنوارنے کا اعلان کیا۔