اردو

urdu

ETV Bharat / state

Panna Road Accident مدھیہ پردیش میں بچوں کو گاڑی نے کُچلا، ایک ہلاک

ضلع پَنا کے دھرم پور تھانہ علاقہ کے تحت گلابی پور گاؤں میں ایک چار پہیہ گاڑی نے گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے بچوں کو روند دیا۔ اس حادثے میں ایک بچے کی موت ہو گئی۔ Road Accident in Panna

By

Published : Nov 23, 2022, 12:10 PM IST

مدھیہ پردیش میں بچوں کو گاڑی نے کُچلا، ایک ہلاک
مدھیہ پردیش میں بچوں کو گاڑی نے کُچلا، ایک ہلاک

پنا: مدھیہ پردیش کے ضلع پَنا میں ایک چار پہیہ گاڑی نے گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے بچوں کو روند دیا، جس کے نتیجے میں ایک بچے کی موت ہو گئی۔ پولس ذرائع نے آج بتایا کہ دھرم پور تھانہ علاقہ کے تحت گلابی پور گاؤں میں کل ایک بے قابو بولیرو نے گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے بچوں کو کچل دیا۔ Road Accident in Madhya Pradesh

اس واقعہ میں دونوں بچے انوبھو اور شیو منگل شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے انوبھو کو مردہ قرار دے دیا۔ پولس کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details