ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں جہاں زمینوں کی قیمت دن بہ دن بڑھتی ہی جارہی ہے، جس کی وجہ سے آئے دن ناجائز قبضو کی شکایتیں بھی پولیس کو موصول ہوتی رہتی ہیں۔
انجمن اسلام بیت المال کے دروازے پر قبضہ ان شکایتوں کی وجہ سے پولیس نے بھی اندور میں زمین کی دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رکھی ہے اس کے باوجود بھی مسلم واقفیت زمین جائیداد پر قبضہ کی شکایت عام ہو چلی ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ صنعتی اندور شہر تاریخی تنظیم 'انجمن اسلام بیت المال' کی عمارت کے دروازے پر پیش آیا۔
شہر اندور میں جہاں زمینوں کی قیمت دن بہ دن بڑھتی ہی جارہی ہے، جس کی وجہ سے آئے دن ناجائز قبضو کی شکایتیں بھی پولیس کو موصول ہوتی رہتی ہیں جہاں انجمن اسلام بیت المال کے قبضے کی شکایت تنظیم کے کارکنوں نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سے کی، اور انصاف کرنے کو کہا۔
انجمن اسلام بیت المال کے رکن افتخار انصاری نے بتایا کہ ہماری تنظیم کو 65 برس ہوگئے اور یہ غریب غربا طالب علم اور ضرورت مندوں کے لیے ہمیشہ مدد کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔
شہر اندور میں تنظیم انجمن اسلام بیت المال عمارت کے دروازے پر قبضہ کی شکایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کورونا وبا پھیلی تو اس تنظیم کے اراکین نے ہماری عمارت میں فی سبیل اللہ ہسپتال کا انعقاد کیا، مگر اب عمارت کے دروازے پر ہی ناجائز قبضہ کرلیا گیا ہے، جس سے آنے جانے میں دشواری ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس کی شکایت ڈی آئی جی اندور اور نگم کو کی گئی ہے، امید ہے جلد کاروائی ہوگی اور ناجائز قبضہ ہٹائے جائے گا۔