اجین:ریاست مدھیہ پردیش میں 17 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف راغب کرنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرنے کے لئے مختلف ہتھکھنڈوں کا استعمال کر رہیں ہیں۔ ایک طرف الیکشن کمیشن عام لوگوں کو پولنگ بوتھوں تک پہنچنے کے لیے بیداری مہم چلا رہا ہے تو دوسری طرف اجین کے ایک شخص نے سوشل میڈیا پر 17 نومبر کو کیول 51 روپے میں اجمیر شریف کی زیارت کے لیے پوسٹ لکھی، جس کے بعد علاقے کے کاروباری اور اس علاقے سے دیگر امیدوار نے اس پوسٹ کی شکایت کی اور اس کو انتخاب کو متاثر کرنے والا بتایا۔
توپ خانہ کاروباری ایسوسییشن کے صدر محمد فاروق نے بتایا کہ اسی علاقے میں رہنے والے منظور نام کے ایک شخص اپنے واٹس ایپ پر اور لوگوں کو جا کر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ 16 نومبر کو وہ 51 روپے میں اجمیر شریف کی زیارت کے لیے لے جا رہے ہیں۔ لہذا جو کوئی بھی ان کے ساتھ جانا چاہتا ہے، اس کو تمام قسم کی سہولت فراہم کی جائے گی جب ہمیں پتہ لگا تو ہم نے محسوس کیا کہ یہ جو لوگ اجمیر زیارت کے لیے جا رہے ہیں ان کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی کوشش ہے کیونکہ 16 تاریخ کو یہ یہاں سے روانہ ہوں گے اور 18 تاریخ کو واپسی ہے جب کہ 17 نومبر کو شہر میں ووٹ ڈالے جائیں گے جب یہ لوگ یہاں رہیں گے ہی نہیں تو پھر ووٹ سے محروم ہو جائیں گے۔ ایسے کئی لوگوں کو میں نے سمجھایا ہے کہ برسوں کے بعد ہمیں حق راہ دہی کا موقع ملتا ہے جس کا ہمیں بھرپور استعمال کر کے ایک مضبوط جمہوری نظام قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔