ہائی کورٹ کے جج سنجے یادو اور جج وی کے سریواستو کی دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران یہ بات کہی۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ او بی سی کے لئے ریزرویشن پہلے کی طرح 14 فیصد رہے گی۔ اس ریزرویشن کو گذشتہ سال 14 فیصد سے بڑھا کر 27 فیصد کردیا گیا تھا۔ بہت سے لوگوں نے حکومت کے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ او بی سی کے ریزرویشن کو 14 فیصد سے بڑھا کر 27 فیصد کرنا جائز نہیں ہے۔