اردو

urdu

ETV Bharat / state

این پی آر، سی اے اے اور این سی آر سے زیادہ خطرناک - npr nrc caa bycott

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں بھگت سنگھ دیوانے برگیٹ نے این پی آر کو بتایا خطرناک قانون

NPR divisive, dangerous exercise
این پی آر، سی اے اے اور این سی آر سے زیادہ خطرناک

By

Published : Feb 7, 2020, 5:28 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:12 PM IST

تنظیم بھگت سنگھ دیوان بریگیڈ کے صدر آنند موہن ماتھو نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا این پی آر کو سی اے اے اور این آر سی سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیا۔

این پی آر، سی اے اے اور این سی آر سے زیادہ خطرناک

انہوں نے کہا کہ این آر پی کے دوران جو افسر آپ کے گھر آئیں گے وہیں طئے کریں گے کہ آپ شہری ہیں یا آپ کی شہریت پر کوئی شبہ ہے اور اگر افسر کی جانب سے کسی کی بھی شہریت پر شبہ ظاہر کیا جاتا ہے تو اسے حراستی کیمپ میں بھیج دیا جائے گا۔
آنند ماتھو نے این پی آر نہ کرانے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ تنظیم بھگت سنگھ دیوان بریگیڈ، سی اے اے قانون کے بنائے جانے کے بعد سے اندور میں اس قانون کے خلاف احتجاج کر رہی ہے جبکہ کچھ دن قبل مالوہ میں اس قانون کے خلاف بڑے پیمانہ پر جلسہ منعقد کیا گیا جس میں بلالحاظ مذہب و ملت ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details