اردو

urdu

ETV Bharat / state

اب اندور میں بھی میٹرو

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں میٹرو ٹرین کی سنگ بنیاد رکھی گئی۔

اب اندور میں بھی میٹرو

By

Published : Sep 15, 2019, 4:05 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 3:53 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندو کو میٹرو ٹرین کا تحفہ ملا ہے۔
یہ میٹرو پروجکٹ تقریباً 32 کلو میٹر کا ہے جس میں 29 اسٹیشن بنائے جائیں گے اور ہر دن 25 ٹرینیں چلیں گی۔
مسافروں کو ہر 15 منٹ میں میٹرو ٹرین دستیاب ہوگی۔ ٹرین میں 6 کوچز ہوں گے اور ایک بار میں 1950 مسافر سفر طے کر سکیں گے۔

اب اندور میں بھی میٹرو

اس کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ ملک کے دیگر میٹرو اسٹیشن کی طرح اندور میٹرو میں بھی اسٹیشنز میں ایل سی ڈی ڈسپلے لگائے جائیں گے جس سے مسافروں کو ہر آنے جانے والے ٹرینوں کے بارے میں اطلاع ملتی رہے گی۔

اندور جس کو منی ممبئی بھی کہا جاتا ہے ریاست کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا شہر جس میں لمبے وقت سے میٹرو ٹرین کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی ایسے میں کمل ناتھ سرکار نے میٹرو ٹرین کی سنگ بنیاد رکھی ہے۔اس تقریب میں ریاست کے کئی وزرا اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔
میٹرو ٹرین سنگ بنیاد کے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ریاست کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش کا تاریخی دن ہے ایسی پلاننگ جو دس برس قبل کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ آج کامیابی کی شروعات ہے تاہم یہ کسی خواب سے کم نہیں۔

میرا مقصد ہے ایک بار شروع ہوجائے پھر دھیرے دھیرے اندور کے آس پاس کے علاقے بھی اس سے جوڑے جائیں گے۔ آج اندور میں میٹرو ٹرین پروجکٹ کی سنگ بنیاد رکھی گئی ہے یہ اندور کا تاریخی دن ہے۔

جس تیزی سے یہاں کی آبادی بڑھ رہی ہے اس کے لیے اندور اور بھوپال کی توسیع کرنی پڑے گی۔ یہ شروعات اندور کو محفوظ رکھنے کے لیے ہے۔ یہ پہلا فیز ہے اب ہم اندور کو میٹرو پولیٹن شہر بنانے کی سمت میں محنت کریں گے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 3:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details