بھوپال :ریاست مدھیہ پردیش بھارتی جنتا پارٹی کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن نے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کو خط لکھ کر شاعرمشرق علامہ اقبال کو پاکستانی شاعر بتاتے ہوئے اقبال میدان کا نام بدل کر کسی مجاہد آزادی کے نام پر رکھنے کا مطالبہ کیا۔اردو انجمنوں کے ساتھ اب سماجی تنظیمیں بھی اس کے خلاف سامنے آ رہی ہیںNow BJP Shouting Name Change Of Iqbal Maidan In Bhopal
اے پی جے عبدالکلام فاؤنڈیشن کی ذمہ دار اور بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مرچے کے رکن جاوید بیگ نے اقبال کے تعلق سے کہاکہ جب بھی جو سیاسی جماعتیں اقتدار میں آئی ہیں۔ انہوں نے شہروں، جگہوں کے نام تبدیل کرنے کی کوشش کی ہیں۔ لیکن وہی ہم اگر اقبال میدان کی بات کرتے ہیں تو لوگوں کو ناراض نہیں ہونا چاہئے۔علامہ اقبال کا انتقال 1936 میں اس وقت ہوا جب متحدہ ہندوستان کہلاتا تھا۔ علامہ اقبال نے اپنا جو بھی کلام لکھا اس میں سب ہی مذہب کے لوگوں کے دیوی دیوتاؤں کا ذکر کیا۔وہی ایک ترانہ جو ہمارے ہندوستان میں مشہور ہوا "سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا "جو کہ پورے ہندوستان میں بڑے فخر سے گایا جاتا ہے یہ بھی انہی کا کلام ہے۔اگر علامہ اقبال متحدہ ہندوستان کے شاعر تھے تو اقبال میدان کا نام بدلنے سے کیا ہو جائے گا اور اگر جن جگہوں کے نام بدلے گئے ہیں۔ انھیں آج بھی ان کے پرانے ناموں سے ہی یاد کیا جاتا ہے۔جاوید بیگ نے کہا اگر حکومت کسی چیز کا نام بدلنے کی منشا رکھتی ہے تو وہ ضرور اس کو انجام دے گی لیکن ہم اس کی پرزور مخالفت کرتے ہیں ۔