اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرائسس مینجمنٹ گروپ کے اجلاس میں 14 نکات پر نظر ثانی - مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس

چیف سکریٹری اقبال سنگھ بیس نے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ضلع کلکٹر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'وہ ضلع سطح کے 'کرائسس مینجمنٹ گروپ' کے اجلاس میں 14 نکات پر نظر ثانی کریں۔

کرائسس مینجمنٹ گروپ کے اجلاس میں 14 نکات پر نظر ثانی
کرائسس مینجمنٹ گروپ کے اجلاس میں 14 نکات پر نظر ثانی

By

Published : Apr 10, 2020, 3:29 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو لے کر انتظامیہ مکمل طور پر چوکس ہے۔

چیف سکریٹری اقبال سنگھ بیس نے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ضلع کلکٹر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'وہ ضلع سطح کے 'کرائسس مینجمنٹ گروپ' کے اجلاس میں 14 نکات پر نظر ثانی کریں۔

چیف سکریٹری نے ریاست کے تمام ضلع کلکٹرز سے کہا ہے کہ 'ویڈیو کانفرنس میں موجود افسر کو میٹنگ کی کارروائی کے بارے میں پوری طرح آگاہ کیا جائے۔'

ان نکات کا جائزہ لیا جائے گا

  • ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی صورتحال
  • مثبت مریضوں کی ہسٹری
  • اضلاع کی ضروریات کے مطابق نگرانی ٹیم
  • جن علاقوں میں مثبت مریض پائے گئے ہیں وہاں ہوم سروے
  • ٹریسنگ نگرانی اور ہائی رسک والے افراد کی فہرست کا جائزہ
  • ٹیسٹ رپورٹ کے بارے میں معلومات،
  • ٹیسٹ کے نتائج کا جائزہ
  • اسپتالوں میں پی پی ای کٹس، ماسک، ہائڈرو آکسیروکلون، وینٹیلیٹر وغیرہ کی دستیابی
  • اسپتالوں میں کوویڈ 19 مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے ضروری انتظامات
  • ضلع میں لاک ڈاؤن کے دوران راشن، دوائیں، دودھ اور سبزیاں وغیرہ جیسے ضروری اشیا کی دستیابی۔
  • دوسری ریاستوں سے لوٹے مزدوروں کی جانچ

ABOUT THE AUTHOR

...view details