اردو

urdu

ETV Bharat / state

Notice to Minor in Khargone Riots Case کھرگون فسادات پر نابالغ کو نوٹس پر جمیعت علما کا سخت ردعمل

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں رام نومی کے وقت ہوئے فساد کے بعد کلیمز ٹریبونل کی جانب سے 12 سالہ نابالغ بچے کو 2.9 لاکھ روپے کا نوٹس دیے جانے پر جمیت العلما مدھیہ پردیش Jamiat Ulama Madhya Pradesh نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے یک طرفہ کارروائی قرار دیا۔ Notice to Minor in Khargone Riots Case

Notice to Minor in Khargone Riots Case
جمعیت العلماء مدھیہ پردیش کے جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ محمد کلیم

By

Published : Oct 20, 2022, 1:56 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں رام نومی کے موقع پر ہونے والے تشدد کے معاملے میں کلیمز ٹریبونل نے 12 سال کے نابالغ بچے کو 2.9 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے، جس پر جمعیت العلماء مدھیہ پردیش کے جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ محمد کلیم نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے یک طرفہ کارروائی کی جا رہی ہے ان کے والد کالو خان ​​کو 4.8 لاکھ روپے ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آٹھویں جماعت کے 12 سالہ طالب علم کو کھرگون ضلع میں رام نومی تشدد کے دوران ہونے والے نقصانات کے لیے 2.9 لاکھ روپے کا جرمانہ ادا کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے۔ Khargone Riots Case

جمعیت العلماء مدھیہ پردیش کے جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ محمد کلیم

ایڈوکیٹ محمد کلیم نے کہا کہ کالو خان ​​کو کلیمز ٹریبونل نے 4.8 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کو کہا ہے۔جس کے بعد پورا خاندان صدمے میں ہے۔ ایڈو کیٹ محمد کلیم کا کہنا ہے کہ ٹریبونل نے جس بچے کو نوٹس جاری کیا ہے وہ وہاں موجود ہی نہیں تھا بلکہ اس کے والدین کے مطابق وہ جب تشدد ہورہے تھے تو ان کا بیٹا سو رہا تھا۔ Unilateral Action in Khargone Riots Case

ایڈووکیٹ محمد کلیم نے مزید کہا کہ اگر کوئی بچہ اس طرح کے معاملات میں ملوث ہوتا بھی ہے تو قانونی طور پر اس طرح کی کارروائی نہیں کی جا سکتی ہے۔ اس بچے کی کاؤنسلنگ کی جاتی ہے اس کو سُدھار گھر بھیجا جاتا ہے، لیکن حکومت بہت ہی غیر ذمہ دارانہ اور یکطرفہ کاروائی کر رہی ہے جس کی جمعیت العلماء ہند سخت مذمت کرتی ہیں اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس معاملے کی اعلیٰ سطح پر جانچ کی جائے اور اس فساد کے مجرمین کو گرفتار کیا جائے۔ اس کے ساتھ ایڈووکیٹ محمد کلیم کہا کہ حکومت جس طرح سے ایک سماج کے خلاف لگاتار یک طرفہ کارروائی کر رہی ہے وہ سراسر غلط ہے اس لیے اسکی صحیح جانچ کر کے اس کے ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے نہ کہ معصوم بچوں کو اس طرح کے نوٹس بھیج کر انہیں ڈرایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details