اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: غیر رکن اسمبلی' وزراء' کے معاملے میں ہائی کورٹ کا نوٹس - خاتون وکیل

درخواست پر اگلی سماعت 14 دسمبر کو ہونے کی توقع ہے۔ درخواست گزار نے عدالت کو درخواست کے ذریعہ سے بتایا کہ موجودہ حکومت میں 14 غیر ایم ایل اے افراد کو وزیر بنایا گیا ہے جو آئینی شقوں کے مطابق نہیں ہے۔

Notice of High Court in case of non-mla 'Ministers' in Mp
غیر رکن اسمبلی' وزراء' کے معاملے میں ہائی کورٹ کا نوٹس

By

Published : Oct 22, 2020, 5:21 AM IST

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ریاست کے غیر رکن اسمبلی وزرا کے معاملے میں دائر درخواست پر سماعت کے دوران آج اسمبلی کے اسپیکر، وزیراعلیٰ، چیف سکریٹری اور دیگر کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔

ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سنجے یادو اور جج راجیو کمار دوبے کی بنچ نے چھندواڑہ کی ایک خاتون وکیل کی جانب سے تقریباً پندرہ روز قبل داخل درخواست پر سماعت کے دوران نوٹس جاری کیے۔

عدالت نے درخواست میں بنائے گئے فریقوں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ درخواست میں گورنر، مرکزی حکومت، الیکشن کمیشن آف انڈیا اور 14 غیر رکن اسمبلی وزرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست پر اگلی سماعت 14 دسمبر کو ہونے کی توقع ہے۔ درخواست گزار نے عدالت کو درخواست کے ذریعہ سے بتایا کہ موجودہ حکومت میں 14 غیر ایم ایل اے افراد کو وزیر بنایا گیا ہے جو آئینی شقوں کے مطابق نہیں ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 164 (4) کا استعمال صرف غیر معمولی معاملات میں ہی کیا جاسکتا ہے۔ اس ایکٹ میں غیر رکن اسمبلی کو زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کے لیے وزیر بنائے جانے کا التزام ہے۔ درخواست میں التجا کی گئی ہے کہ متعلقہ وزرا کی تقرری کو منسوخ کرنے کے لیے عدالت کی جانب سے حکم دیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details