اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سی اے اے اور این آر سی سے کوئی نقصان نہیں'

مدھیہ پردیس میں شہریت ترمیمی قانون کے نافذ نہ کیے جانے کے اعلان کے بعد مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ 'اس قانون سے بھارت کے شہریوں پر کوئی نقصان نہیں'۔

'سی اے اے اور این آر سی سے کوئی نقصان نہیں'
'سی اے اے اور این آر سی سے کوئی نقصان نہیں'

By

Published : Dec 28, 2019, 1:50 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں صوبے کے وزیراعلی کملناتھ نے 25 دسمبر کو ریلی میں یہ اعلان کیا تھا کہ ہم شہریت ترمیمی قانون کو صوبے میں نافذ نہیں ہونے دیں گے۔

'سی اے اے اور این آر سی سے کوئی نقصان نہیں'

مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ 'شہریت ترمیمی قانون پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش سے پریشان ہو کر آئے اقلیتوں کو انصاف دلانے والا قانون ہے۔ اس قانون سے بھارت میں رہنے والے کسی بھی مذہب کے شخص کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی'۔

انہوں نے کہا کہ 'کانگریس اور دوسری پارٹی کے رہنما اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں اور تشدد پھیلانےکا کام کر رہے ہیں'۔

نریندر سنگھ تومر نے مزید کہا کہ 'ہمارے رہنما اور بھارتی جنتا پارٹی کے کارکنان اس قانون کے بارے میں لوگوں کو سمجھائیں گے تاکہ لوگ اس کو آسانی سمجھ سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details