بھوپال:سفر حج پر جانے کی ہر مومن کی خواہش ہوتی ہے۔ عازمین حج مقدس سفر حج کے لیے فارم داخل کرتے ہیں اور جب حکومت کے انتظام کے تحت قرعہ اندازی میں ان کا نام آتا ہے تو ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہتا ہے۔ حج 2022 کے لیے مدھیہ پردیش سے 3470 عازمین حج نے درخواست کی تھی اور مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے مدھیہ پردیش کو 1780 عازمین حج کا کوٹہ الاٹ کیا گیا تھا۔Nineteen pilgrims withdrew their applications for Hajj in MP
Hajj 2022: انیس عازمین حج نے سفر حج کی درخواستیں واپس لی - مدھیہ پردیش کی خبر
مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی میں عازمین حج کو پہلی قسط جمع کرنے کے لیے پہلے 6 مئی تک کا وقت دیا گیا تھا، جس میں حج کمیٹی کے ذریعے چار دن کی توسیع کرتے ہوئے 10 مئی میں تک عازمین حج کو پہلی قسط کے طور پر 81 ہزار روپے جمع کرنے کا سرکلر جاری کیا گیا تھا۔ اسی درمیان 19 عازمین حج نے مقدس سفر سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔Nineteen pilgrims withdrew their applications for Hajj in MP
مرکزی حج کمیٹی کے احکام پر مدھیہ پردیس حج کمیٹی کے ذریعے بھوپال شہر قاضی کی نگرانی میں 4 مئی کو مدھیہ پردیش کے عازمین حج کے لیے قرعہ نکالا کیا گیا۔ عازمین حج نے مقدس سفر کی تیاری بھی شروع کردی ہے، لیکن جب حج کمیٹی کی جانب سے 10 مئی تک سفر حج کی پہلی قسط جمع کرنے کا حکم جاری کیا گیا تو ریاست بھر سے 19 عازمین حج نے مالی مشکلات کے سبب مقدس سفر سے اپنا نام واپس لے لیا۔
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش حج کمیٹی کے انچارج سکریٹری یاسر عرفات کہتے ہیں کہ عازمین حج کو پہلی قسط جمع کرنے کے لیے پہلے 6 مئی تک کا وقت دیا گیا تھا جس میں حج کمیٹی کے ذریعہ چار دن کی توسیع کرتے ہوئے 10 مئی تک عازمین حج کو پہلی قسط کے طور پر 81 ہزار روپے جمع کرنے کا سرکلر جاری کیا گیا تھا، لیکن کل شام تک 19 عازمین حج نے مقدس سفر سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ اطلاع ہے کہ مئی کے آخری دنوں میں ہی سفر حج کی پروازیں بھی شروع ہو جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: Hajj Quota for Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش کے لئے 1714 نشستوں کا کوٹہ مختص