ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے بھوپال اور اندور میں آج سے نائٹ کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی متعدد اضلاع میں رات دس بجے سے بازار بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس معاملے پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ جہاں کورونا کے معاملے بڑھیں گے، وہاں سختی کے ساتھ ضروری انتظامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کی عوام کو انفیکشن سے بچانے کے لیے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ اضلاع میں پازیٹیو معاملے کی تعداد کم ہوتے ہی سختی بھی کم کر دی جائے گی۔ ریاست میں کچھ شہری علاقوں میں اس ہفتے کورونا کے پازیٹو معاملات بڑھے ہیں، اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے 17 مارچ کی رات سے اندور، بھوپال میں نائٹ کرفیو کے لئے احکام جاری کر دیا گیا ہے۔