سیونی:ریاست مدھیہ پردیش کے سیونی ضلع میں مشتبہ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) اور مقامی پولیس کی ٹیم نے دو ملزمین کو حراست میں لے لیا۔ ان کے قبضے سے کچھ مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مشترکہ ٹیم ہفتہ کی صبح مقامی بھگت سنگھ اور شہید وارڈ میں تین مقامات پر پہنچی۔ ان مقامات سے ہارڈ ڈسک، الیکٹرانک ڈیوائسز اور کچھ قابل اعتراض لٹریچر برآمد ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی دہلی میں این آئی اے کے سامنے سال 2021 میں درج ایک مجرمانہ معاملے کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ این آئی اے کی ٹیم دونوں ملزمان کو اپنے ساتھ لے گئی ہے۔
NIA Raids in Seoni این آئی اے کی ٹیم نے سیونی سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا - مدھیہ پردیش میں این آئی اے کے چھاپے
ٹیرر فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں قومی جانچ ایجنسی کی ٹیم مدھیہ پردیش کے سیونی سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ این آئی اے کے چھاپے میں ان کے پاس سے الیکٹرانک آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ NIA Raids in madhya Pradesh
گھر پہنچی قومی جانچ ایجنسی کی ٹیم نے سخت سیکورٹی کے درمیان تلاشی شروع کی۔ اس دوران موقع پر جمع ہونے والی بھیڑ کو مقامی پولیس اہلکاروں کی مدد سے ہٹایا گیا۔ ایس پی رام جی سریواستو نے بتایا کہ 'یہ معاملہ 2021 کا ہے۔ این آئی اے کی ٹیم دہلی میں درج ٹیرر فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر سیونی پہنچی تھی۔ مقامی پولیس کو اس چھاپے کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ کئی گھنٹوں کی تلاشی اور پوچھ گچھ کے بعد این آئی اے کی ٹیم نے دو افراد کو مزید پوچھ گچھ کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس سے پہلے دونوں کے لواحقین کو تحریری طور پر اس تحویل کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا تھا۔
یو این آئی