بھوپال: کچھ روز قبل مدھیہ پردیش NIA Raids in Madhya Pradeshکی راجدھانی بھوپال میں 4 عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے بعد این آئی اے نے بھوپال کے انتکھیڈی علاقے سے مزید 2 عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ عسکریت پسندوں کی شناخت حمید اللہ اور محمد صداقت حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں عسکریت پسند بنگلہ دیشی شہری تھے اور اجتماع میں شرکت کے لیے آئے تھے لیکن واپس نہیں گئے۔ NIA Arrested two More Militants in Bhopal Madhya Pradesh
یہ بھی پڑھیں:
تحقیقات میں این آئی اے نے پایا کہ گرفتار عسکریت پسند خاص سافٹ ویئر کی مدد سے جہادی مواد فراہم کرتے تھے، جسے آسانی سے پکڑا نہیں جا سکتا اور نہ ہی عام تفتیشی ایجنسیاں اسے پکڑ سکتی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ماضی میں این آئی اے کی طرف سے کی گئی کارروائی کے دوران اس کی کڑی ملی تھی۔ اس کے بعد یہ ٹیم ایک کے بعد ایک لنک جوڑ کر ان عسکریت پسندوں تک پہنچ سکتی تھی۔
واضح رہے کہ نیشنل جانچ ایجنسی (NIA) نے اتوار کے روز سے صوبہ کے 12 میں 13 جگہوں پر ایک ساتھ چھاپہ مار کر کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ Several suspects were detained۔ ان سبھی پر عسکریت پسند تنظیم آئی ایس آئی ایس (ISIS) سے جڑے ہونے کا الزام ہے۔ Militant organization ISIS. کل بھوپال سے دو نوجوانوں کو این آئی اے نے گرفت میں لیا۔ ان میں ایک کا نام زبیر منصوری اور دوسرے کا محمد انس ہے۔ National Investigation Agency
زبیر منصوری تاج المساجد میں واقع مدرسے میں تو انس عباس نگر کے دوسرے مدرسے میں پڑھاتے ہیں۔ زبیر کو تاج المساجد سے گرفت میں لیا گیا حالانکہ زبیر سے جانچ ایجنسی نے قریب 10 گھنٹے کی پوچھ گچھ کی اور دیر رات انھیں نوٹس دے کر چھوڑ دیا گیا۔ ان کے کمروں سے اردو اور عربی زبان کے لٹریچر ملے۔ جانچ ایجنسی کی ایک دوسری ٹیم نے زبیر منصوری کے ضلع رائسن کے سلوانی کے مکان کی 3 گھنٹے کے قریب سرچنگ کی این آئی اے کا آپریشن صبح 5 بجے سے 9 بجے تک چلا۔
واضح رہے کہ این آئی اے نے یہ کارروائی پچھلے مہینے 25 جون کو درج ایف آئی آر کے تحت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے کو دونوں نوجوانوں کے ISIS سے جڑے ہونے کا شک تھا۔ اس لیے انہیں پوچھ گچھ کے لیے گرفت میں لیا گیا تھا لیکن پوچھ تاچھ میں کچھ ہاتھ نہیں لگا تو منصوری کو چھوڑ دیا گیا۔