اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور میں کورونا کے 247 نئے کیسز - اندور میں کورونا کے معاملے

ریاست میں فعال کیسز(زیر علاج مریضوں) کی تعداد 3170 ہو گئی۔

اندور میں کورونا کے 247 نئے کیسز
اندور میں کورونا کے 247 نئے کیسز

By

Published : Aug 24, 2020, 5:17 PM IST

مدھیہ پردیش کےضلع اندور میں ’کووڈ 19‘ کے 247 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونامتاثرین کی تعداد 11408 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں چار افراد کی موت کے بعد اب تک مجموعی طور پر 364 مریضوں کی موت درج کی گئی۔

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) نے گزشتہ رات ہیلتھ بلیٹن جاری کر کے بتایا کہ اب تک مجموعی 195511 نمونے جانچ کئے گئے ہیں۔ گزشتہ روز جانچے گئے 2591 نمونوں میں مجموعی طور پر 257 متاثر پائے گئے، جس کے بعد متاثرین کی تعداد برھ کر 11408 ہوگئی ہے۔ وہیں گزشتہ روز چار متاثرین کی موت درج ہونےسے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 364 ہوگئی ہے۔

راحت کی بات یہ ہے کہ اب تک کُل 7874 مریضوں کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ، جس کے بعد ایکٹو کیسز (زیر علاج مریضوں) کی تعداد 3170 ہو گئی۔ وہیں سرکاری قرنطینہ مراکز سے اب تک 597 مشتبہ افراد کو صحت ہونے پر چھٹی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کملا ہیرس بھارتی نہیں ہیں: اوما بھارتی

ABOUT THE AUTHOR

...view details