اردو

urdu

ETV Bharat / state

نئے سپر اسپیشلٹی ہسپتال کا افتتاح - مدھیہ پردیش کے میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر وشواس سارنگ

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں 150 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار نئے سپر اسپیشلیٹی اسپتال کا افتتاح کیا۔

new hospital inaugurated in rewa madhya pradesh
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن

By

Published : Oct 7, 2020, 5:29 PM IST

مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے ساتھ اس نئے ہسپتال شیام شاہ میڈیکل کالج کا افتتاح کیا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ یہ ریوا کے عوام کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ ہے اور اس سے نہ صرف ریوا شہر بلکہ شہڈول اور ساگر ڈویژنوں میں آنے والے کل 15 اضلاع کے ساتھ ساتھ اترپردیش کے قریبی اضلاع کے عوام کو بھی اعلی سطحی طبی خدمات میسر ہوں گی۔

اس موقع پر انہوں نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک کے بعد دیگرے ملک کو چھ ایمس دیے اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کام کو آگے بڑھایا۔

انہوں نے ملک سے وعدہ کیا کہ وہ ملک کی ہر ریاست میں ایمس تعمیر کرائیں گے۔ اب تک ملک بھر میں 22 مقامات پر مختلف مراحلوں میں ایمس تیار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریوا میں جیسے 'پردھان منتری سواستھیہ سرکشا یوجنا' (پی ایم ایس وائی) کے تحت سپر اسپیشلٹی بلاک تعمیر ہوا ہے۔ اسی طرح ملک بھر میں 75 مقامات پر میڈیکل کالجز کو تبدیل کرکے سپر اسپشلٹی اور ٹراما کے بڑے بڑے سینٹر بنائے جا رہے ہیں۔ یہ منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

کچھ دن پہلے ایسا پروگرام اندور میں ہوا تھا اور اب یہ ریوا میں ہو رہا ہے۔ یہ ہسپتال پی ایم ایس وائی کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔ اس اسپتال میں سنگین بیماریوں متاثر مریضوں کے لیے سات شعبے اور دو معاون شعبے ہوں گے۔

اس موقع پر مدھیہ پردیش کے میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر وشواس سارنگ اور ریوا سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان جناردھن مشرا اور ریوا کے رکن اسمبلی راجندر شکلا بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details