اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاء اینڈ آردڑ کی بگڑتی صورتحال پر سونیا گاندھی ناراض - سونیا گاندھی کی ناراضگی

راجستھان کی قانونی صورت حال پر اب سیاست پھر سے تیز ہوگئی ہے، کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی نے ریاست کے وزیراعلی سے اس سلسلے میں ایک ملاقات کی ہے۔

سونیا گاندھی کی ناراضگی

By

Published : Sep 13, 2019, 4:59 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 11:35 AM IST

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت سے ملاقات کے دوران سونیا گاندھی نے اپنی ناراضگی ظاہر کی۔ ریاست کی بگڑتی قانونی صورت حال پر خود نائب وزیراعلی سچن پائلٹ نے بھی سوال اٹھایا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ اس ملاقات میں سونیا گاندھی نے اشوک گہلوت سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور ریاست میں قانونی صورت حال کو سنجیدگی کے ساتھ سدھارنے کی نصیحت بھی کی ہے۔

وہیں کانگریس کے ریاستی انچارچ نے بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں قانونی صورت حال کو سدھارنے کی ضرورت ہے۔

لیکن انھوں نے ریاستی حکومت کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی اقتدار والی ریاستوں میں قانونی صورت حال کے بارے میں سب جانتے ہیں اس لحاظ سے راجستھان کی قانونی صورت حال بی جے پی کے اقتدار والی ریاستوں سے بہتر ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 11:35 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details