بھوپال میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی چھاپہ مار کارروائی بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) کی ٹیم نے آج بھوپال کے کھانوں گاؤں میں چھاپی مار کارروائی کی ہیں۔ چار ممبران پہ مشتمل ٹیم نے خانو گاؤں کے ایک مکان پر پہنچی وہاں چھاپہ مار کارروائی کرکے اور مشتاق خانکو حراست میں لے لیا۔ ملی معلومات کے مطابق گرفتار شخص یہاں پر اپنا خود کا کوئی کام کرتا تھا۔ اور بتایا جا رہا ہے کہ وہ آس پاس کسی سے زیادہ کوئی بات نہیں کرتا تھا۔ بین تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیاسے لمبے وقت تک جڑے ہونے کی معلومات ایجنسی (NIA) کو ملی تھی۔ جس کے بعد ایجنسی نے چھاپہ مارا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
NIA Released Arrested Persons بھوپال میں این آئی اے نے گرفتار افراد کو تفتیش کے بعد رہا کردیا
پوچھ گچھ میں این آئی اے کی ٹیم کو یہ پتہ چلا کہ یہ شخص قریب سوا سال پہلے بہار سے بھوپال رہنے آیا تھا۔ حالانکہ پوچھ گچھ کے بعد ایجنسی نے مشتاق خان کو رہا کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کھانوں گاؤں میں رہ رہے شخص مشتاق خان کے بارے میں انپٹ ملا تھا جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بھوپال کے ساتھ کئی ریاستوں میں جانچ ایجنسی کے ذریعے چھاپے ماری کارروائیاں کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے بھوپال میں قبل ازیں این آئی اے (انویسٹی گیشن ایجنسی ) نے دس مقامات پر چھاپے مارے تھے اور الگ الگ جگہوں سے دس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ان سبھی سے لگ بھگ گیارہ گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی تھی اور اس کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔ سبھی دس گرفتار کیے گئے افراد سے موبائل لے کر چیک کیے گئے، جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔