اردو

urdu

ETV Bharat / state

NIA Raid in Ratlam رتلام میں این آئی اے کا چھاپہ، ملزم کی جائیداد قرق کرنے کا نوٹس چسپاں - National Security Agency raid in Ratlam

رتلام میں نیشنل تحقیقاتی ایجنسی (NIA) نے چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ جہاں مبینہ دہشت گرد تنظیم الصفا کے ماسٹر مائنڈ کی پراپرٹی اٹیچ کی گئی ہے۔

Haj Pilgrims مدھیہ پردیش کے حاجیوں کی بھوپال واپسی
رتلام میں نیشنل تحقیقاتی ایجنسی کا چھاپہ

By

Published : Jul 19, 2023, 2:53 PM IST

رتلام، مدھیہ پردیش:قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے مدھیہ پردیش کے رتلام میں چھاپہ مارا ہے۔ جے پور میں مبینہ طور پر دہشت گردی کی سازش کرنے والوں اور ملک مخالف تنظیم الصفا سے وابستہ ارکان کے ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی ہے۔ تفتیشی ادارے کی تین رکنی ٹیم ماسٹر مائنڈ عمران کے فارم ہاؤس پہنچ گئی۔ یہاں اس کی جائیداد قرق کرنے کا حکم چسپاں کر دیا۔ ریوینو اور مقامی پولیس کی ٹیم بھی کارروائی میں ساتھ رہی۔ این آئی اے کی اس کارروائی کی عمران کے گھر والوں نے بھی مخالفت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ 28 مارچ 2022 کو، الصفا کے ارکان راجستھان کے نمباہیڑا سے دھماکہ خیز مواد کے ساتھ پکڑے گئے تھے۔ اس کیس سے منسلک عمران کو پورے کیس کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ اس معاملے میں این آئی اے اور اے ٹی ایس اس کے گھر اور فارم ہاؤس کی جانچ کر رہی ہے۔ اس کا رتلام تعلق اور راجستھان کے نمباہیڑا میں دھماکہ خیز مواد کے ساتھ پکڑے جانے کے بعد سامنے آیا۔ رتلام میں کارروائی کرتے ہوئے مدھیہ پردیش اور راجستھان کی ایس ٹی ایف ٹیموں نے الصاف سے متعلق دہشت گردانہ سازش میں ملوث نصف درجن ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔ این آئی اے کی ٹیم 10 ماہ قبل رتلام آئی تھی جب یہ معاملہ دہشت گردی اور دہشت گردی کی فنڈنگ سے متعلق تھا۔

تحقیقات مکمل کرنے کے بعد تحقیقاتی ایجنسی نے جے پور کی خصوصی این آئی اے عدالت میں 11 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ان پر جےپور میں دہشت گردی کی سازش کرنے کا الزام ہے۔ ان کی ٹیم پیر کو رتلام پہنچی اور یہاں جولوانیہ میں عمران کے فارم ہاؤس پر پہنچی اور راجستھان مدھیہ پردیش کی این آئی اے ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار صفحات پر مشتمل اٹیچمنٹ آرڈر یہاں چسپاں کیا۔ واضح رہے کہ نوٹس چسپاں کرنے سے پہلے عمران کے والد شریف خان اور بھائی عرفان نے عہدے داروں سے بحث کی لیکن کچھ دیر بعد معاملہ حل ہو گیا اور پھر این آئی اے عہدے داروں نے 4 صفحات پر مشتمل اٹیچمنٹ آرڈر چسپاں کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details