ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے ایک پروگرام میں شرکت کی، جس میں وہ ماسک لگاتے نظر نہیں آئے۔ جس پر میڈیا نے سوال کیا کہ آپ نے ماسک نہیں لگایا ہے۔ اس پر انہوں نے جھنجھلاہٹ میں کہا کہ میں ماسک نہیں لگاتا ہوں۔ جس کے بعد آج ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے اندور میں دیے اپنے بیان پر صفائی دی ہے اور کہا کہ کبھی کبھی ایسی باتیں منہ سے اچانک نکل جاتی ہیں جو دل سے کہی گئی نہیں ہوتی ہیں۔
نروتم مشرا نے ماسک نہ لگانے پر افسوس کا اظہار کیا - گذشتہ دن اندور میں ماسک نہ لگانے والی بات پوری طرح سے غلط تھی
مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے اندور میں ایک پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران انہوں نے ماسک نہیں لگا رکھا تھا، جس پر میڈیا نے ان سے سوال کیا تھا کہ آپ نے ماسک کیوں نہیں پہن رکھی ہے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ میں ماسک نہیں لگاتا۔ جس پر آج انہوں نے صفائی دی ہے اور کہا ہے کہ میرا ماسک نہ لگانا میری غلطی تھی۔
نروتم مشرا نے ماسک نہ لگانے پر افسوس کا اظہار کیا
انہوں مزید کہا کہ گذشتہ دن اندور میں ماسک نہ لگانے والی بات پوری طرح سے غلط تھی۔ مجھے خود اس بات کا افسوس اور دکھ بھی ہے۔
میں اپنی ان الفاظ سے جو کی وزیر اعظم کی سوچ کے مخالف تھی۔ اس کے لیے افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ سبھی سماجی افراد اور ریاست کی عوام سے ماسک لگانے کی اپیل کرتا ہوں کہ وہ ماسک لگائیں اور کورونا کے سبھی قوانین کا خیال رکھیں۔