مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے نغمہ نگار جاوید اختر کے وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق بیان پر جوابی حملہ Narottam Mishra Criticizes Javed Akhtar کرتے ہوئے کہا کہ 'جاوید اختر جیسے لوگ ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے سلیپرسیل ہیں۔ وہ وزیراعظم کی سیکیورٹی کے بارے میں جاہلوں کی طرح بات کر رہے ہیں۔اس سے ان کی خود کی کلئی کھول رہی ہے۔
نروتم مشرا نے دگ وجے سنگھ کو کانگریس کے لئے دیمک قرار دیا اور کہا کہ 'جاوید اختر نے ممبئی دھماکوں جیسے واقعات پر ایک لفظ نہی بولا، اس وقت ان کی زبان پر تالے لگ جاتے ہیں اور آج وزیراعظم کی سیکیورٹی میں غفلت کا معاملہ اٹھا رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جاوید اختر کا تعلق کلا (آرٹس) کے شعبے سے ہے 'انہیں کلا پر توجہ دینا چاہئے کلاکاری پر نہیں'۔