اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: ولی اللہ ولی نے بارگاہ رسالت میں نعت کا نذرانہ پیش کیا - مدھیہ پردیش نیوز

عید میلاد النبی کے موقع پر جلسے، جلوس و نعت خوانی کا اہتمام کیا جاتا ہے، لیکن رواں برس کورونا وائرس کے پیش نظر اجتماعی طور پر اس کا اہتمام نہیں کیا جا رہا ہے۔

wali allah wali
ولی اللہ ولی

By

Published : Oct 29, 2020, 5:16 PM IST

بھوپال کے شاعر اور ممتاز نعت خواں ولی اللہ ولی نے عید میلاد النبی کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نے نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے بارگاہ نبوی میں منظور خراج عقیدت پیش کیا۔

دیکھیں ویڈیو

ہر طرف ہو رہی رسول کی باتیں

نیکیوں کے حصول کی باتیں۔

جوڑیے دل کو اپنے آقا سے

چھوڑیے اب فضول کی باتیں۔

گفتگو ہوتی مختصر جامع

آپ کرتے نہ طول کی باتیں۔

روشنی ملتی اہل ایمان کو

جب بھی کرتے نزول کی باتیں۔

ذکر الفت سے خوب ہی کیجئے

اہل بیت و بتول کی باتیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details