ودیشا کی یہ خبر ہندو مسلمان کے نام پر سیاست کرنے والے لوگوں کے منہ پر ایک طمانچہ اور ان کے درس درس کی مانند ہے جہاں انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے مسلم نوجوانوں نے ایک ہندو لڑکی کی شادی پورے رسم و رواج کے ساتھ کی۔
اس شادی میں شرکت کرنے والوں کا مسلم نوجوانوں نے استقبال کیا گیا اور لڑکی کو خوشی خوشی سسرال رخصت کیا۔ جونہی علاقے کے لوگوں کو اس کا علم ہوا سب نے اس کام کی بھر پور تعریف کی۔
دراصل ودیشا کے ڈنڈا پورہ میں عارف خان کے گھر میں کرائے پر رہنے والے رام سکھی پرجاپتی کی بیٹی پلّوی کی شادی کھورئی کے قریب ایک گاؤں میں طے ہوئی تھی لیکن غربت کی وجہ سے اس شادی کا اہتمام نہیں ہوسکا تھا جس کے بعد مسلم نوجوانوں نے اس خاندان کی مدد کی اور شادی کی تقریب کو کامیاب بنایا۔
جب رام سکھی کے مکان مالک عارف خان کو اس بات کا علم ہوا کہ پلّوی کی شادی کے لیے معقول انتظام اور بندوبست نہیں ہوسکا ہے ہے انہوں نے یہ ذمہ داری اپنے سر لے کر شادی کرانے کی ساری ذمہ داری قبول کرلی۔