اردو

urdu

ETV Bharat / state

مائیکرو کیلیگرافی میں مسلم طالبہ نے بنایا عالمی ریکارڈ - مائیکرو کیلیگرافی میں مسلم طالبہ کا عالمی ریکارڈ

عربی کیلیگرافی کافی قدیم ہے، اس میں زمانۂ قدیم سے ہی نایاب فن پارے لکھنے اور پتھروں پر تراشنے کا سلسلہ جاری ہے، اس کے باوجود انسان اپنی ہنر مندی سے کیلیگرافی میں ایسے فن کا مظاہرہ کرتا ہے کہ عقل حیران رہ جاتی ہے۔ World Record in Micro Calligraphy

بھوپال کی ارشمہ خان کی کیلیگرافی
بھوپال کی ارشمہ خان کی کیلیگرافی

By

Published : Apr 19, 2022, 2:27 PM IST

Updated : Apr 19, 2022, 2:54 PM IST

مدھیہ پردیش:بھوپال کی ارشمہ خان کی عربی کیلیگرافی ان دنوں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ارشمہ خان نے روایت سے ہٹ کر اتنی چھوٹی چھوٹی چیزوں پر عربی کیلی گرافی کا ہنر آزمایا کہ اسے ہاتھوں میں اٹھانا یا پکڑنا مشکل ہے۔ ایسے نے اس پر کیلیگرافی کا ہنر آزمانا کسی دیوانے کے خواب سے کم نہیں ہے لیکن بھوپال کی طالبہ ارشمہ خان نے عربی کیلیگرافی کے ذریعہ عالمی ریکارڈ بنا کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ 'دی اسمالیسٹ عربی کیلی گرافی' میں ہارورڈ ریکارڈ میں بھوپال کی ارشمہ خان کا نام درج کیا گیا ہے، Bhopal Student Arshima Khan Micro Calligraphy

بھوپال کی ارشمہ خان کی کیلیگرافی

ارشمہ خان سائنس کی طالبہ ہے انہیں بچپن سے ہی کیلیگرافی کا شوق تھا، اپنے شوق کی تکمیل کے لیے انہوں نے مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے 'کیلیگرافی کورس' میں داخلہ لیا جہاں انہیں ممتاز و ماہر خطاط کی نگرانی میں اپنے فن کو پروان چڑھانے کا موقع ملا اور آج انہوں نے مائیکرو کیلیگرافی میں ہاورڈ ریکارڈ بنا کر صوبے کا نام روشن کیا۔ Harvard Record of Calligraphy ارشمہ خان ایم ایس سی کی طالبہ ہیں لیکن کیلیگرافی کے فن میں جس طرح سے ان کے شہ پاروں کو مقبولیت مل رہی ہے اسے دیکھتے ہوئے انہوں نے عربی کیلیگرافی میں اپنا کریئر بنانے کا ارادہ کیا ہے۔ ارشمہ خان کے بنائے ہوئے طغرے اور مٹکے پر لکھی ہوئی آیت کریمہ کے شہ پاروں کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

بھوپال کی ارشمہ خان کی کیلیگرافی

ارشمہ خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'جب وہ کیلیگرافی میں کسی کے ریکارڈ کے بارے میں سنتی اور پڑھتی تھیں تو بہت حیرت ہوتی تھی اور جب اس تعلق سے انٹرنیٹ پر پڑھنا شروع کیا، انہوں نے دیکھا عربی کیلیگرافی کے بہت سے شعبہ میں معروف خطاط کے ذریعہ عالمی میں ریکارڈ بنایا جا چکا ہے لیکن اس 'اسمالیسٹ کیلی گرافی The Smallest Arabic Calligraphy' میں ابھی تک کوئی ریکارڈ نہیں ہے اور یہیں سے انہوں نے دال پر کیلیگرافی کا ہنر آزمایا اور انہوں نے اس پر 'اللہ، محمد اور کلمہ طیبہ لکھ کر ہارورڈ ریکارڈ میں بھیجا تو ان کی کیلیگرافی کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اس کوشش کو عالمی ریکارڈ میں بھی شامل کرلیا۔

Last Updated : Apr 19, 2022, 2:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details