مدھیہ پردیش کی وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر نے چند روز قبل ہندو مذہب کے تہوار درگا پوجا اور گربا پنڈالوں میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کولے کرمتنازع بیان پر اپوزیشن جماعتوں نے کڑی مذمت کی ہے۔اب مسلم تنظیموں کی جانب سے ردعمل سامنے آنے لگا ہے،Muslim Organisation Reaction ON Madhya Pradesh Minister Comment ON Garba Pandal
وزیر ثقافت اوشا اٹھاکر کے اس بیان پر مدھیہ پردیش علماء بورڈ کے صدر قاضی سید انس علی نے کہا ہر سال بڑی خوشی کے ساتھ درگا کا تہوار اور گربا منایا جاتا ہے اور جس طرح کا بیان وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر نے دیا ہے وہ محض سیاسی بیان ہے۔کیونکہ ریاست میں 13 مہینے بعد اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ سیاسی فائدے کے لئے یہ بیان دیاگیاہے۔ہمارے ہندو بھائی ہمیشہ سے درگاہوں پر آتے رہے ہیں۔ تہواروں کے بہانے بھی ہندو مسلمان ایک دوسرے کے گھروں پر آتے جاتے رہیں۔
انہوں نے کہا اور رہی گربا پنڈالوں کی بات تو ہم نے ہمیشہ سے ہی مسلم نوجوانوں کو ان گربا پنڈالوں میں جانے سے منع کیا ہے۔لیکن گربا پنڈالوں میں اگر ہندو بھائی اپنے مسلمان دوستوں کو بھی بلاتے ہیں۔ یہ روایت ایک دوسرے کے تہوار میں آنے جانے کی ہماری گنگا جمنی تہذیب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے چشمے سے دیکھنا یہ بہت غلط ہے اور وزیر ثقافت کا یہ بیان کے گربا پنڈال لو جہاد کے انڈے بنتا جارہاہے۔ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔