مشاعرے کے دوران دو ادبی شخصیات کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
یہ مشاعرہ بھوپال کے سرائے جمعراتی میں منعقد کیا گیا، جس میں امریکہ سے تشریف لائے ممتاز ادیب و شاعر پروفیسر ظاہر محمود اور مغربی بنگال اردو اکیڈمی کی سابق چیئرمین محترمہ شہناز نبی کا انجمن کے سرپرست اور ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اقلیتی بہبود سید عارف عقیل نے شال اور سپاسنامہ پیش کرکے عزت افزائی کی۔