ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ہولی کا تہوار روایتی انداز میں منایا گیا۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے مشاعرے کا انعقاد کرایا جس میں شہر کے استاد شعراء سمیت قدآور شعراء کرام نے اپنے انداز میں ہولی پر کلام پیش کئے۔
اس محفل مشاعرہ کی نظامت ڈاکٹر اعظم خان نے جبکہ صدارت استاد شاعر فاروق انجم نے کی۔
ملک میں پورے جوش و خروش کے ساتھ ہولی کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ حالانکہ اس بار کی ہولی پر کورونا وائرس کا سایہ ہے اور عوام اس کا بھرپور لطف اٹھانے سے محروم ہیں۔
- اورینا ادا
ہماری زندگی میں آئے لے کے پیار یہ ہولی
مٹاتی ہے دلوں کے بیچ کی تکرار یہ ہولی
محبت کے ہر ایک رشتے کو یہ مضبوط کرتی ہے
مناتا ہے اسی کے واسطے سنسار یہ ہولی
محبت کرنے والے بس اسی کے منتظر رہتے
کریں غم میں ملا کر پیار کی بوچھار یہ ہولی
- عظیم اثر
آؤ ہم خوشیاں منائیں ہولی کے تہوار میں
ایکتا کے گیت گائیں ہولی کے تہوار میں
آج کے دن بچے بوڑھے اور نوجوان لے کر گُلال
ایک دوجے پر لگائیں ہولی کے تہوار میں
پِچھلی ساری غلطیوں کی معافی سب سے مانگ لیں
رنجش سب بھول جائیں ہولی کے تہوار میں
- ایم ایس سراج
کھیلو رے کھیلو ہولی رے
بھیگے کسی کی کوری چنریا
بھیگے کوئی چو لی رے
بولے نا کوئی تیکھی بولی رے
ڈالو رنگ، بھر بھر پیار کا دلار کا