اجین کے رہنے والے اشوک چوہان پیشے سے سیکورٹی گارڈ ہیں اور وہ دیوٹی پر جا رہے تھے کہ راستے میں دو افراد نے ان پر حملہ کیا جس اشوک کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نیل گنگا علاقے میں اشوک چوہان ایک پرائیویٹ ہسپتال میں سیکورٹی گارڈ کی ملازمت کرتے تھے گذشتہ روز جب وہ ڈیوٹی کرنے جا رہے تھے تب راستے میں دو افراد نے انہیں روکا اور ہتھیار سے پے درپے حملے کر کے ان کا قتل کر دیا۔