اردو

urdu

ETV Bharat / state

نگر نگم کے ملازمین نے خواتین کو پیٹا، دو معطل - نگر نگم کے ملازموں کی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں نگم کے ملازمین خاتون اور اس کے اہل خانہ پر لات گھونسے ڈنڈے برسا رہے ہیں۔ جس کے بعد کارپوریشن کمشنر اشیش سنگھ نے سخت کاروائی کرتے ہوئے دو ملازموں کو معطل کر دیا۔

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں نگر نگم کے ملازمین نے خواتین کی جم کر پٹائی کی ہے جس کے بعد یہاں کا ماحول گرم ہوگیا ہے۔

نگر نگم کے ملازمین نے خواتین کو پیٹا، دو معطل

By

Published : Aug 22, 2019, 9:37 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 8:41 PM IST


اس واقعہ کی خبر ملنے کے بعد کارپوریشن کے کمشنر نے دو ملازموں کو معطل کردیا۔

نگر نگم کے ملازموں کی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں نگم کے ملازمین خاتون اور اس کے اہل خانہ پر لات گھونسے ڈنڈے برسا رہے ہیں۔ جس کے بعد کارپوریشن کمشنر اشیش سنگھ نے سخت کاروائی کرتے ہوئے دو ملازموں کو معطل کر دیا۔

نگر نگم کے ملازمین نے خواتین کو پیٹا، دو معطل

تھانہ پلاس کے علاقے میں ایم آر 10 روڈ پر پر جب فٹ پاتھ پر اپنی دکانیں لگانے والوں کو ضبط کرنے نگر نگم کے ملازمین پہنچے تو ان کی وہاں کے دکانداروں سے تکرار ہوگئی جس کے بعد نگر نگم کے ملازمین نے خواتین پر ڈنڈے برسا دیے جس کا ویڈیو وائرل ہو گیا۔

نگم افسر نے دو ملازموں کو معطل کردیا اور رپورٹ آنے کے بعد کچھ دیگر پر بھی کاروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کی صنعتی شہر ہونے کی وجہ سے یہاں زمینوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں جس کی وجہ سے غریب لوگ اپنی دکانیں فٹ پاتھ یا روڈ کے اردگرد لگاتے ہیں۔ جس پر نگم کو اعتراض رہتا ہے۔ اسی مہم کے چلتے نگم عملے نے ایسی دکانوں اور ٹھیلوں کو ضبط کرنے نکلے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 8:41 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details