اردو

urdu

ETV Bharat / state

Municipal Corporation Demolish Widow's House میونسپل کارپوریشن نے غریب خاتون کا گھر منہدم کردیا

بھوپال کے نیومارکیٹ میں میونسپل کارپوریشن کی ٹیم میں تجاوزات ہٹانے کی کارروائی کی تھی۔ اس پردکاندار الطاف نے میونسپل کارپوریشن کے افسر کے ساتھ مارپیٹ کی۔ اس کے بدلے میں میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے الطاف کی بیوہ ماں کے گھرکو منہدم کردیا۔ اب الطاف کی والدہ کنیز بی پریشان ہوکر در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔ Municipal Corporation Demolish Widow House

Municipal Corporation
Municipal Corporation

By

Published : Aug 30, 2022, 7:00 PM IST

بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں واقع مارکیٹ میں تجاوزات ہٹانے گئی میونسپل کارپوریشن کی ٹیم کی مارکیٹ کے دکانداروں نے مخالفت کی۔ اسی درمیان میونسپل کارپوریشن کے لوگوں نے دکانداروں کا سامان ضبط کرنا شروع کردیا۔ اسی درمیان الطاف نامی دکاندار نے غصے میں انچارج قمر ثاقب کے ساتھ بحث شروع کر دی۔ اس کی شکایت مقامی تھانے میں کی گئی تھی۔Municipal Corporation Demolish Poor Widow House In Bhopal

Municipal Corporation Demolish Widow House

اس کے بعد ضلع انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے الطاف کے گھر کے بجائے اس کی والدہ کنیز بی کے گھر بلڈوزر لے کر پہنچ گئی اور کنیز بی کا گھر یہ کہہ کر منہدم کردیا کہ ان کے بیٹے نے سرکاری افسر کے ساتھ بدسلوکی کی ہے جبکہ الطاف کی والدہ بار بار کہتی رہی کی میرا سہارا کوئی نہیں ہے اور یہ گھر الطاف کا نہیں بلکہ میرا گھر ہے۔ اس کے پورے کاغذات میرے پاس موجود ہیں۔ اس کے باوجود بھی کسی نے ان کی نہیں سنی اور گھر منہدم کر دیا گیا۔


وہیں آل انڈیا اتحاد المسلمین کے ذمہ دار قاضی سید علی انس کی قیادت میں ایک ٹیم بان گنگا واقع بستی میں جا کر اس خاتون سے ملاقات کی۔ جن کا مکان میونسپل کارپوریشن کے عملے نے محض اس لئے زمین دوز کردیا کہ ان کے بیٹے الطاف نے میونسپل کارپوریشن کے افسران سے بدسلوکی کی تھی۔

قاضی انس نے کہا کہ 'میونسپل کارپوریشن کا کام شہریوں کو بنیادی سہولیات مہیا کرانا ہے نہ کہ لوگوں سے کسی ذاتی رنجش کے سبب کوئی کاروائی کرنا۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے تجاوزات افسر قمر ثاقب کے ذریعہ مکان زمین دوز کرنے کی کارروائی کو ضابطے کے خلاف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن میں الزام، جانچ، احکامات اور کارروائی سب کچھ طے ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ قمر ثاقب پہلے بھی کئی معاملوں میں متنازع رہے ہیں۔ ان کے تعلق سے درجنوں شکایت میونسپل کارپوریشن کے اعلی افسران سے کی جا چکی ہے۔قاضی انس نے سوال اٹھایا کہ میونسپل کارپوریشن کی اس کارروائی نے ایک بیوہ خاتون کو بے گھر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Shivraj Singh on BJP بی جے پی ملک کو آگے لے جانے کے لیے پُرعزم، شیوراج

ایک طرف وزیراعظم اور ریاست کے وزیر اعلیٰ خواتین کی عزت، ان کو بااختیار بنانے اور تحفظ کے نعرے بلند کر رہے ہیں تو وہیں دوسری جانب حکومتی عہدوں پر بیٹھے لوگ ان عزائم پر پانی پھیرتے نظر آ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details