مدھیہ پردیش میں یوم عاشورہ آج حکومت کی گائیڈ لائن کے کے تحت منایا جارہا ہے۔
یوم عاشورہ یعنی محرم الحرام کی 10 تاریخ اسی دن کو سید الشہداء حضرت امام حسین اپنے اہل خانہ اور ساتھیوں کے ساتھ میدان کربلا میں شہید ہو گئے تھے۔
آج ہی کے دن کربلا میں یزیدی فوجوں نے حضرت امام حسین کو ہی نہیں بلکہ ان کے شیر خوار بچوں کو بھی شہید کر دیا تھا، لیکن انہوں نے باطل کے سامنے سر جھکانے سے انکار کر دیا اور قیامت تک کیلئے بلا تفریق مذہب, ذات, رنگ و نسل ایک ایسی نظیر قائم کردی جس کی مثال دنیا پھر قائم ہے۔