مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے وڈیشا ضلع کے لیٹری میں محکمہ جنگلات کے عملے کی فائرنگ میں ایک قبائلی کی موت پر آج حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ریاست میں قبائلیوں پر اتنے مظالم کیوں کیے جاتے ہیں۔ Kamal Nath Slams
اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کمل ناتھ نے کہا کہ جب ملک آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہا ہے، تب بھی مدھیہ پردیش حکومت قبائلیوں پر ظلم و جبر کی اپنی مہم سے پیچھے نہیں ہٹ رہی ہے۔ کبھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکن اور کبھی اقتدار کے اکسانے پر سرکاری عملہ قبائلیوں کو قتل کر رہا ہے۔ ریاست قبائلی مظالم میں پہلے ہی ملک میں پہلے نمبر پر پہنچ چکی ہے۔