بھوپال: مدھیہ پردیش وقف بورڈ نے فلم اداکار سیف علی خان کی بہن صبا سلطان کو اوقاف شاہی کے متولی (منیجر) کے طور پر اپنی ذمہ داریوں سے متعلق ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ نوٹس جاری کی۔ ذرائع نے بتایا کہ وقف کے حکام کا کہنا ہے کہ صبا سلطان کو ایک نوٹس جاری کی گئی کیونکہ وہ مکہ میں زائرین پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کی اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہی ہیں۔ صبا سلطان کرکٹر منصور علی خان پٹودی اور فلم اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی بیٹی ہیں۔ ایم پی وقف بورڈ کے چیئرمین صنوبر پٹیل نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی انہیں ایک نوٹس بھیجی تھی۔ لیکن اب سعودی حکومت سے اجازت نہ لینے کی وجہ سے انہیں مزید ایک نوٹس جاری کی گئی ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اگر متولی (منیجر) صباح سلطان بروقت سعودی حکومت سے اجازت لے لیتی تو مکہ اور مدینہ جانے والے عازمین کے تقریباً 40 ہزار روپے بچ جاتے۔
یاد رہے کہ مکہ اور مدینہ میں بھوپال کے عازمین کے لیے مفت قیام و طعام کا انتظام کیا جاتا ہے اس کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے نام سلیکٹ کیے جاتے ہیں۔وقف بورڈ نے نوٹس میں لکھا کہ یہ تمام سہولیات عازمین کو نہیں مل پارہی ہے۔اور وہاں اس جگہ کو کرائے پر دیا جارہا ہے آپ نے کارروائی کیوں نہیں کی اس کی بھی جانکاری نہیں ہے۔صنوبر پٹیل نے کہا کہ جب ایک وفد نے ان سے ملاقات تو سمجھ میں آیا کہ اس معاملے میں وہ سراسر غفلت برت رہی ہے۔ جس کے بعد اوقاف شاہی کو خط لکھا گیا۔ مسئلہ مکہ میں آتا ہے کیونکہ وہاں صرف 300 لوگوں کو ہی رکنے کی اجازت ملتی ہے۔ اس سے قبل 8 مئی کو انہیں نوٹس بھیج کر 7 دن کے اندر جواب دینے کو کہا گیا تھا اور الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اپنی ذمہ داری کو صحیح طریقے سے ادا نہیں کر رہی ہیں۔